گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کوٹ ادو میں عید تحائف تقسیم

گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کوٹ ادو میں عید تحائف تقسیم

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار )حکومت پنجاب کی جانب سے سپیشل سٹوڈنٹس میں عیدکے تحائف پیش کیے گئے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ،ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو منور عباس بخاری کی سپیشل ایجوکیشن سنٹرآمد،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بچوں میں سپیشل عیدی بیگز تقسیم کیے گئے تفصیل کے مطابق گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کوٹ ادو میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں خصوصی بچوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے عید گفٹ تقسیم کیے گئے ،ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو عباس بخاری اور سپیشل ایجوکیشن سکول کی ہیڈ مسٹریس اور عملے کے ہمراہ بیگز تقسیم کئے ،ڈپٹی کمشنر کو ہیڈ مسٹریس نے سکول کی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی، اس موقع پر شفقت اورمحبت بھرے لمحات دیکھنے کوملے ،بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز کا دورہ بھی کیا،بچوں کو درپیش چیلنجز کے بارے میں جاننے کی کوشش کی اور اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں