ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی زیر صدارت صفائی ستھرائی مہم کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی زیر صدارت صفائی ستھرائی مہم کا جائزہ

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قراۃالعین میمن کی زیر صدارت صفائی ستھرائی اور ستھرا پنجاب مہم کا جائزہ اجلاس ہوا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی یوسف چھینہ، اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجرا سمیت دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ ضلع بھر میں صفائی کے نظام، کچرا اٹھانے کے عمل اور ستھرا پنجاب مہم کے تحت جاری سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن نے ہدایت دی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے عمل کو مانیٹر کیا جائے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یوسف چھینہ نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی ٹیمیں پوری تندہی کے ساتھ صفائی کے عمل کو یقینی بنا رہی ہیں اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ہیلپ لائن بھی فعال کر دی گئی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجرا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مختلف علاقوں میں خصوصی صفائی مہم جاری ہے اور متعلقہ افسر فیلڈ میں موجود رہ کر کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام تحصیلوں میں صفائی کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے اور عوامی آگاہی کے لیے بھی مہم چلائی جائے تاکہ شہری خود بھی صفائی میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں