ڈی سی کی زیرصدارت خانیوا ل میں صفائی انتظامات پر اجلاس

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر عیدالفطر کے موقع پر صفائی کے مثالی انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔۔۔
عیدالفطر سے قبل مینویل اور مکینکل سویپرز کی مدد سے سڑکوں کی صفائی ہوگی۔اہم چوکوں، شاہراوں، مساجد، عید گاہوں، قبرستانوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے گا۔صفائی عملہ کی چھٹیاں منسوخ،نجی کمپنی کے نمائندوں کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے بہترین اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا،عید پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر ہوگا،عید تعطیلات کے دوران متبادل سٹاف کو الرٹ رکھا جائے ،جمعۃ الوداع کے موقع پر صفائی بارے پیغام کو عام اور بروشرز تقسیم کئے جائیں،نجی کمپنیاں عوامی خدمت کی بدولت اپنی گڈ ویل بہتر بنائے ،ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کہامحلہ کی سطح پر سینٹی ورکرز،سپروائزری سٹاف کے پینافلیکس ضرور لگوائے جائیں،نالیوں،گٹر لائنوں کی صفائی پر فوکس کیاجائے ،نجی صفائی کمپنیوں کی مانیٹرنگ اور عوامی شکایات کا فیڈ بیک ضرور لیا جائے گا،تنخواہوں کیلئیورکرز کے بینک اکاؤنٹس فوری کھلوائے جائیں۔