فوڈ اتھارٹی ٹیم کا5بیکریوں‘1سنیکس یونٹ کا معائنہ

فوڈ اتھارٹی ٹیم کا5بیکریوں‘1سنیکس یونٹ کا معائنہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )عید سے قبل صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن،ڈائریکٹر آپریشنز شہزاد خان مگسی کا ٹیم کے ہمراہ 5بیکریوں اور 1سنیکس یونٹ کا معائنہ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 320کلو مضر صحت مٹھائی‘150لیٹر رینسڈ آئل،50 کلو پاپڑ،50کلو سموسہ پٹی،40لیٹر شوگر سیرپ،20 کلو مصالحے ،5کلو کھویا تلف،فوڈ بزنس مالکان کو 1 لاکھ 83ہزارروپے کے جرمانے عائد،کارروائیاں عید گاہ روڈ،کلر والی،روہیلانوالی اور آلودی والا مظفرگڑھ میں کی گئیں،مزید کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ شہزاد خان مگسی نے ٹیم کے ہمراہ عید گاہ روڈ،کلر والی،روہیلانوالی اور آلودی والا مظفرگڑھ میں 5 بیکریوں اور 1 سنیکس یونٹ کا معائنہ کیا۔مٹھائی کی تیاری میں ممنوعہ اجزاء،رنگ کاٹ کی ملاوٹ کرنے پر 5 بیکریوں کو 1 لاکھ 58 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے ۔بیکری آئٹمز میں مردہ مکھیاں پائے جانے ،ممنوعہ چائنہ نمک کی موجودگی بھی پائی گئی۔اس کے علاوہ ملاوٹی مصالحوں کا استعمال کرنے پر پاپڑ یونٹ کو 25 ہزارروپے جرمانہ کر دیا گیا۔ناقص خوراک موقع پر ضائع کر دی گئی۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک کے معیار پر نوکمپرومائز پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں