آرمی چیف کی والدہ کا انتقال ایک المیہ‘میاں ثاقب خورشید

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید حافظ عاصم منیر کی والدہ کی وفات کو ایک المیہ قرار دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ‘انہوں نے کہا کہ ماں دعا ؤں کا ایک شجر سایہ دار ہے جس کی موجودگی بیٹے کے دل ودماغ کے لیے ٹھنڈک اور رحمت وبرکت کا باعث ہے اور اس کا کوئی نعم البدل نہیں ۔ماں کی نعمت کا چھن جانا بیٹے کے لیے سانحہ ہے مگر ہم سب اللہ کی بندگی سے بندے ہوئے ہیں جس نے ہر ذی روح کو فانی قرار دیا ہے ،دکھ کے اس موقع پر جنرل عاصم منیر کے غم میں برابر کے شریک ہیں جو ہمارے ملک کے اعلیٰ ترین محافظ ہیں ۔مرحومہ کے لیے دعا ہے کہ اللہ تعالی کروٹ کروٹ جنت نصیب کر ے اور جنرل سید عاصم منیر کو ان کی جدائی پر صبر عطا فرمائے ۔