صوبائی سلیکشن بورڈ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا

ملتان(خصوصی رپورٹر)صوبائی سلیکشن بورڈ کا اجلاس آج ہوگا جس میں 107 مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور۔۔
22 چیف انسٹرکٹرز/پرنسپلز کامرس ونگ کے ترقی کے کیسز زیر بحث آئیں گے بتایاگیا ہے کہ آج ہونے والے سلیکشن بورڈاجلاس کی صدارت چیف سیکرٹری پنجاب کریں گے جس میں دیگر محکموں کے علاوہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے 129 کیسز زیر بحث آئیں گے ۔