انجمن تجارت پیشہ خواتین کی جانب سے طلباء میں عید تحائف تقسیم

انجمن تجارت پیشہ خواتین کی جانب  سے طلباء میں عید تحائف تقسیم

ملتان (لیڈی رپورٹر )انجمن تجارت ملازمت وزراعت پیشہ خواتین کے زیر اہتمام اجالا فری پبلک سکول کے طلباء میں عید تحائف اور عیدی تقسیم کر دی گئی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اس سلسلہ میں انجمن تجارت ملازمت وزراعت پیشہ خواتین کی صدر طاہرہ نجم اور پروین نیاز نے انجمن کے زیرانتظام قاسم بیلہ فری اجالا سکول کا دورہ کیا اورطلباء میں عید گفٹ اور500فی کس عیدی تقسیم کی۔اس موقع پر طلباء نے مختلف رنگارنگ پروگرام اور ھدیہ حمد و نعت بھی پیش کیا طاہرہ نجم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید کی خوشیاں منانا سب کا مساوی حق ہے خصوصا بچوں کے لیے عیدین زیادہ خوشی کا باعث بنتی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں