لائیوسٹاک کی غفلت ،منہ کھر بیماری سے مویشی ہلاک ہونے لگے

 لائیوسٹاک کی غفلت ،منہ کھر بیماری  سے مویشی ہلاک ہونے لگے

وہاڑی(نمائندہ دنیا)محکمہ لائیوسٹاک کی مبینہ غفلت منہ کھر کی بیماری پھیلنے سے لوگوں کے جانور ہلاک ہونے لگے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

،لائیو سٹاک کے ڈاکٹر ز اور ملازمین ذاتی پریکٹس میں مصروف ،کاشتکاروں سے بھاری معاوضے بٹورے جانے لگے ،حکومت پنجاب لائیوسٹاک کی طرف سے مفت میں ملنے والی منہ کھرکی ویکسین فروخت کیے جانے کا انکشاف۔عوامی وسماجی حلقوں کی طرف سے سیکرٹری لائیوسٹاک سے فوری کاروائی کامطالبہ، تفصیل کے مطابق محکمہ لائیوسٹاک وہاڑی کی مبینہ غفلت کی وجہ سے غریب کاشتکاروں کے جانوروں میں منہ کھر کی بیماری پھیل گئی، قیمتی مویشی ہلاک ہونا شروع ہو گئے ۔چک نمبر13 ڈبلیوبی،سیڈ فارم باغبانپورہ،47 ڈبلیوبی سمیت متعدد علاقوں کے جانور پال افراد نے بتایا کہ اس کے قیمتی جانور منہ کھرکی وجہ سے ہلاک ہورہے ہیں،یہی مویشی ہماری جمع پونجی اور زندگی کا اثاثہ ہیں۔ مقامی افراد اخترعلی محمدامین، محمداسحاق، عبدالجبار محمدرمضان ودیگر نے بتایا کہ منہ کھر کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے ،شکایات کے باوجود لائیوسٹاک کے عملہ نے جانوروں کو منہ کھرکی ویکسین نہیں دی ، انہیں کہا جارہا ہے کہ سرکاری طور پر ویکسین ختم ہوگئی ہے ،خرید کرلگانی ہے تو لگوا لیں، لائیو سٹاک کے متعدد ڈاکٹرز اورفیلڈ ملازمین بھی پرائیویٹ پریکٹس میں مصروف رہتے ہیں، اکثر اوقات ڈیوٹی ٹائم میں بھی نجی پریکٹس کرتے نظر آتے ہیں ۔عوامی وسماجی حلقوں نے سیکرٹری لائیو سٹاک سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں