ضلعی ہسپتال مظفرگڑھ، ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی تنخواہیں تاخیر کا شکار

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر )ضلعی ہسپتال مظفرگڑھ کے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی تنخواہیں تاخیر کا شکار، عید سے قبل احتجاج کا اعلان۔۔۔
وزیر صحت کی ڈیڈلائن قریب، افسران تنخواہوں کی ادائیگی میں ناکام پنجاب کے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جانب سے 27 مارچ 2025 تک تمام بقایا تنخواہیں کلیئر کرنے کی ہدایت کے باوجود ڈی ایچ کیو اسپتال مظفرگڑھ کے ڈیلی ویجز ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو چھ سے سات ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔ذرائع کے مطابق آڈٹ آفیسر اور ایچ آر افسر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS) اور سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ کو غلط معلومات فراہم کیں، جس کی وجہ سے تاخیر برقرار رہی۔ معاملے میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو بھی اگاہ کیا گیا مگر اب تک کوئی حل نہیں نکالا گیا۔متاثرہ ملازمین نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کے واجبات وقت پر ادا نہ کیے گئے تو وہ عید سے قبل پُرامن احتجاج کریں گے ۔ ملازمین نے ڈپٹی کمشنر سمیت اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ڈیڈلائن گزرنے سے پہلے ان کے مسائل حل کیے جا سکیں۔