خانہ بدوش حلیے میں 2خواتین سے 65لاکھ کی منشیات برآمد

خانہ بدوش حلیے میں 2خواتین سے 65لاکھ کی منشیات برآمد

مظفرگڑھ(نامہ نگار )پولیس کی بڑی کارروائی،خانہ بدوشوں کے حلیے میں چوڑیاں بیچنے والی 2 خواتین سے 50 لاکھ روپے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

مالیت کی 5 کلوگرام آئس اور 15 لاکھ روپے مالیت کی چرس برآمد کرلی،بین الصوبائی منشیات فروش گینگ سے تعلق رکھنے والی دونوں خواتین کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ۔ایس ایچ او تھانہ سول لائن رانا کامران کا دیگر پولیس افسروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کی جانب سے اوباڑو اور صادق آباد سے منشیات کی بھاری کھیپ سپلائی کی جارہی ہے ،مخبر کی اطلاع پر پولیس نے علی پور بائی پاس اور ترکی بائی پاس سے خانہ بدوشوں کے حلیے میں موجود 2 خواتین بختیار عرف علیمہ اور فردوس عرف جنو کو گرفتار کرلیا،ایس ایچ او تھانہ سول لائن کیمطابق گرفتار ہونے والی خواتین خانہ بدوشوں کے حلیے میں اوباڑو اور صادق آباد سے لاکھوں روپے مالیت کی آئس اور چرس مظفرگڑھ میں سپلائی کررہی تھیں،پولیس نے خواتین کے پاس موجود چوڑیوں کے ڈبوں سے تقریباً 50 لاکھ روپے مالیت کی 5 کلوگرام آئس اور تقریباً 15 لاکھ روپے مالیت کی 11 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔،پولیس افسروںیمطابق برآمد ہونے والی آئس اور چرس عید کے موقع پر مہنگے داموں فروخت کی جانی تھیں،گرفتار ہونے والی دونوں خواتین کیخلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہونے پر ڈی پی او مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد اور ڈی ایس پی سٹی طاہر اعجاز نے ایس ایچ او تھانہ سول لائن رانا کامران اور دیگر پولیس افسران کو شاباش دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں