وہاڑی بار کا ڈی سی کے رویہ کیخلاف عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

وہاڑی بار کا ڈی سی کے رویہ کیخلاف عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

وہاڑی(نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ بار وہاڑی کا ڈپٹی کمشنر وہاڑی کے وکلاء کے ساتھ جارہانہ ہتک آمیز رویہ اور انتظامی معاملات میں کرپشن پر آج عدالتوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ، مردہ باد ریلی نکالی جائے گی۔صدر ڈسٹرکٹ بار وہاڑی چودھری شعبان غفور ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری چودھری عمر فاروق ایڈووکیٹ کی جانب سے سخت نوٹیفکیشن میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کے خلاف مردہ باد ریلی نکالنے اور عدالتوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ،یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈسٹرکٹ بار وہاڑی کی جانب سے پہلی بار کسی انتظامی افسر کے خلاف سخت نوٹیفکیشن تحریر کیا گیا جبکہ نوٹیفکیشن میں مردہ باد ریلی کا بھی لفظ تحریر کیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کرپٹ بیوروکریٹ ہے اور وکلا ریونیو کورٹ میں ہرگز پیش نہیں ہوں گے بلکہ ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس کا عنوان بھی مردہ باد ریلی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں