پولیس ہیلپ لائن پروارداتوں کی جھوٹی اطلاعات ، 2افراد پر مقدمات

ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔۔
دولت گیٹ پولیس کو طوبیٰ جبکہ مظفر آباد پولیس کو سعید نے واردات کی اطلاع دی جس کی تصدیق نہ ہوسکی پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔