بوگس چیک ، امانت میں خیانت کے مرتکب 3افراد کیخلاف مقدمات درج

بوگس چیک ، امانت میں خیانت کے  مرتکب 3افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے بوگس چیک اور امانت میں خیانت کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

چہلیک پولیس کو عبدالعزیز نے بتایا کہ ملزم فضل نے رقم وصول کرکے پیسوں کے عوض چیک دیا جو مقرر وقت پر ڈس آنر ہوگیا دریں اثنا مظفر آباد پولیس کو توصیف نے بتایا کہ ملزم خواجہ وسیم عباس نے رقم کی بابت چیک دیا جو کیش ہی نہ ہوسکاسٹی شجاع آباد پولیس کو خواجہ ریئس نے بتایا کہ ملزم آصف نے رقم عوض بوگس چیک دیا جبکہ قطب پور پولیس کو شائستہ اکرام نے بتایا کہ ملزم اجمل جو میرا شوہر بطور امانت دو لاکھ سمیت کار لے گیا جس نے دوسری شادی کرکے رقم اور کار سے انکاری ہوگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں