سی ای او ایجوکیشن کی ڈسپیچ برانچ کمپیوٹرائزڈ کردی گئی

ملتان(خصوصی رپورٹر)سی ای اوایجوکیشن ملتان کی ڈسپیچ برانچ کو کمپیوٹرائزڈ کردیاگیا تفصیل کے مابق سیکرٹری سکولز خالد نذیر وٹو کی ہدایات کے۔۔
مطابق ڈسٹرکٹ ملتان کے تعلیمی اداروں کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے بعد تعلیمی دفاتر کو بھی ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ملتان نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ایلیمنٹری مردانہ کی ڈائری ڈسپیچ برانچ کو کمپیوٹر رائزڈ کرنے کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔ اس موقع پرمیاں محمد خالد عالم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری) ملتان ان کے ہمراہ تھے سی ای او کا کہنا تھا کہ برانچ کے کمپیوٹرائز ہونے سے فائلیں کی بروقت تیاری ممکن ہوسکے گی ۔اساتذہ کے ایسے مسائل جو ڈائری کی وجہ سے تاخیر کاشکار ہوجاتے تھے اب نہیں ہوسکیں گے مستقبل قریب میں پورے ایجوکیشن آفس کو کمپیوٹرائز ڈ کردیا جائے گا۔