علی حسن فری میڈیکل کیمپ 700مریضوں کا معائنہ
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر حسن محمود رضا کے زیر نگرانی ماہانہ دو روزہ فری علی حسن میڈیکل کیمپ، 700سے زائد مریضوں کا فری معائنہ ٹیسٹ ای سی جی ،بلڈ ٹیسٹ ،الٹراساؤنڈ اورفری ادویات فراہم کی گئی۔
کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر حسن محمود رضا کا کہنا تھا کہ موسمی تبدیلیاں صحت پر مضر اثرات ڈالتی ہیں بچوں اور بوڑھوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے گندم کی کٹائی کے دوران منہ اور ناک کو ماسک یا کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں ،دیگر ڈاکٹرزآرتھو پیڈک ڈاکٹر عامر ظفر غوری،ڈاکٹر ممتاز ڈاکٹر معین،ڈاکٹرمحبوب نے بھی اپنی رضاکارانہ خدمات پیش کیں۔ لیاقت علی مغل ،قیصر علی رانا ،راجہ فاروق ،چوہدری عبدالرحمن ،چوہدری شفیق چوہان ،ندیم چوہان ،نعیم چوہان ،شیخ نعیم شریف ،شاہد اسماعیل ،اقبال غوری ، عبدالقادر ، شیخ ساجد عمر ، ساجد ڈسپنسر ملک آصف امیرو دیگر نے انتظامی امور سرانجام دیئے ۔