پولیس کے برطرف ملازمین کو بحال کرنے کا مطالبہ

پولیس کے برطرف ملازمین  کو بحال کرنے کا مطالبہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)موضع لدھا لنگر شیخ عمر کے رہائشی سوشل ورکر سجاد حسین شاہ نے پریس کلب میں پاک آرمی چیف سمیت چیف جسٹس آف پاکستان ،صدر پاکستان آصف علی زرداری،وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا۔۔۔

 کہ پنجاب پولیس کے 100و ملازمین کو برطرف کیا گیا انہیں فوری بحال کیاجائے ۔سجاد حسین شاہ نے کہا کہ وہ برطرف کیے گئے پنجاب پولیس کے نوجوانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور پنجاب پولیس کے 100جوانوں کو اپنی ملازمتوں جس طرح ایک ساتھ برطرف کیا گیا انہیں انسانی ہمدردی کے جذبہ کے تحت فوری طور پربحال کیاجا ئے تاکہ وہ اپنے بیوی بچوں کاپیٹ پال سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں