غیر نصابی سرگرمیاں صلاحیتوں میں نکھار لاتی ہیں :ثاقب خورشید

  غیر نصابی سرگرمیاں صلاحیتوں میں نکھار لاتی ہیں :ثاقب خورشید

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی ) نرسنگ کالج میں پنجاب کلچر ڈے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا مہمانان خصوصی ایم پی اے میاں ثاقب خورشید اور۔۔۔

 ایم پی اے و چیئرمین سٹینڈنگ سکول ایجو کیشن ملک نوشیر انجم لنگڑیال نے شرکت کی طالبات نے پنجابی لباس زیب تن کئے کالج کی طالبات نے پنجاب کے روایتی ثقافتی پروگراموں کے حوالے سے مختلف دیدہ زیب سٹالز بھی لگائے پنجابی ثقافت کی بھر پور عکاسی کی۔ ایم پی اے و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی نوشیر انجم لنگڑیال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ثقافت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں کالج طالبات نے جس محنت اور قابلیت سے پنجاب کلچر ڈے پر اپنے صوبے کی ثقافت کو اْجاگر کیا وہ قابل تحسین ہے ہماری روایات اور ثقافت قوم کا قیمتی اثاثہ ہے نسل نو کو اس سے آشنائی کیلئے اس قسم کے پروگرامز ناگزیرہیں۔ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ پنجاب کلچر ڈے منانے کا مقصد طلبہ و طالبات کو پنجابی ثقافت بارے آگاہ کرنا ہے تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی طلبا کی صلاحیتوں میں نکھار لاتی ہیں ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، سی ای او الرحمن نرسنگ کالج غلام مصطفے ٰ ملک، پرنسپل فوزیہ ستار، مینجنگ ڈائر یکٹر شہزادہ عبداللہ،سیاسی و سماجی رہنماچوہدری سعید اختر، شیخ ظفر شہزاد بھی موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں