کلچر ڈے :ضلع اور تحصیل کی سطح پر ریلیاں نکالی گئیں

کلچر ڈے :ضلع اور تحصیل کی سطح پر ریلیاں نکالی گئیں

لودھراں (سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر نے ضلعی انتظامیہ لودھراں کی جانب سے کلچر ڈے کے موقع پر نکالی گئی۔۔

مرکزی ثقافتی ریلی کی قیادت کی ۔ ثقافتی ریلی کا انعقاد ڈپٹی کمشنر آفس سے غوثیہ چوک تک کیا گیا ۔ ضلع اور تحصیل کی سطح پر ثقافتی ریلیاں نکالی گئیں ۔ ریلی میں تمام افسران اور ملازمین نے ثقافتی لباس اور روائتی پنجابی پگڑیاں زیب تن کر رکھی تھیں ۔ ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں بھی بھرپور ثقافتی پروگرامز منعقد کیے گئے ۔ ضلع لودھراں میں پنجاب کلچرل ڈے کے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر آفس سے غوثیہ چوک تک ثقافتی ریلی نکالی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر نے میں کہا کہ قومیں وہی زندہ رہتی ہیں جو اپنی ثقافت اور زبان سے محبت کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل میں مادری زبان ، لباس اور کلچر بارے محبت کو پروان چڑھانا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پانچ دریاؤں کی سر زمین پنجاب اپنے اندر قدیم روائتی و ثقافتی اقدار سموئے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ثقافت کی نمایاں خصوصیات مہمان داری ، امن و شانتی ، اور پیار محبت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کلچر ڈے ہماری ثقافت کو زندہ رکھنے میں معاون و مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کلچرل ڈے کے موقع پر نیو اسٹیڈیم لودھراں میں بھی علاقائی سطح پر مقبول سپورٹس ایونٹس کبڈی، ٹگ آف وار ، رگبی کے میچز کا انعقاد کیا گیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں