اختر بھٹی کے گھر چھاپہ، وکلا برادری کی شدید مذمت

اختر بھٹی کے گھر چھاپہ، وکلا برادری کی شدید مذمت

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ بار کے سینئرممبر سابق ناظم و ممبر ضلع کو نسل اختر نواز بھٹی کے۔۔

 گھر داخل ہو کر رات کے وقت مبینہ پولیس گردی پر متاثرہ نے ایس پی انوسٹی گیشن کو مقدمے کے اندراج کی درخواست دے دی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مبینہ طورپر اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ایس ایچ اوز ٹھینگی و دانیوال کی ایماء پر وسیم کھرل کا نسٹیبل ،شاھد محمود ہیڈ کانسٹیبل محمد اصغر کانسٹیبل اور آٹھ نامعلوم کنسٹیبلان مسلح آتشیں اسلحہ ان کے مکان کی دیواریں پھلانگ کر گھر داخل ہو گئے اور سوئے ہوئے کزنز محسن رضا اور حسن رضا کو جگا کر گن پوائنٹ پر یر غمال بنایا جن کے شور واویلا پر وہ جاگا تو دیکھا کہ اسلحہ تان رکھا تھا استفسار کر نے پر ہوائی فائر نگ شروع کردی ،تھانہ ٹھینگی پولیس کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار کے سینئر ممبر اختر نواز بھٹی ایڈووکیٹ کے گھر پر مبینہ طور پر غیر قانونی چھاپے اور دوران ریڈ فائرنگ کر کے گھر کے مکینوں کو ہراساں کرنے پر وکلاء برادری میں شدید غم و غصہ کی لہر ڈور گء اور انہوں نے اس کی بھرپور مذمت کی ہے ۔ذرائع کے مطابق، پولیس بغیر کسی قانونی وارنٹ یا جواز کے ایڈووکیٹ اختر نواز بھٹی کے گھر میں داخل ہوئی اور فائرنگ کر کے نہ صرف اہل خانہ کو خوفزدہ کیا بلکہ قانون کی کھلی خلاف ورزی بھی کی۔اس واقعہ کے خلاف بار ایسوسی ایشن کے ممبران محمد عاصم جان ، شیخ فضل الرحمان ایڈووکیٹ ، ملک حامد ، شیخ علی جاوید ، رانا محمد ساجد، محمد طارق اسماعیل، علی نواز زین ، شیخ محمد نعمان ، ملک ریحان ایڈوکیٹس نے فوری احتجاج کرتے ہوئے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور ایس ایچ او تھانہ ٹھینگی کو فوری طور پر معطل کر کے قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں