سرکاری ملازمین کاا ستحصال کیا جا رہا : اللہ رکھا قادری

 سرکاری ملازمین کاا ستحصال  کیا جا رہا : اللہ رکھا قادری

وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) صوبائی گورنمنٹ محکمہ تعلیم اورمحکمہ صحت کو برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے اور ساتھ میں سرکاری ملازمین کاا ستحصال کیا جا رہا ہے۔۔

 اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو تمام ملازمین بھر پور احتجاج کرینگے ان خیالات کا اظہار آگیگا وہاڑی کے رہنما اللہ رکھا قادری اور خواجہ خدا بخش شاکر نے مشترکہ طور پر ایک اخباری بیان میں کیا انہون نے کہا کہ پنجاب حکومت ملازمین کا استحصال کرنے کی بجائے ملازمین کو معقول گولڈن شیک ہینڈ سکیم کے ذریعے باعزت طریقے سے فارغ کرے اور پھر اداروں کو فروخت کر کے اپنی عیاشیاں پوری کرے یہ کہاں کا انصاف ہے کہ پورے پنجاب کے اداروں کو بیچا جا رہا ہے ہے اور کسی کو بولنے کا حق بھی نہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں