گگومنڈی: 2افراد کا بیویوں پربہیمانہ تشدد

گگومنڈی(نامہ نگار)مختلف واقعات میں 2افرادنے بیویوں پربہیمانہ تشدد کر دیا۔ بستی گلشن وہاب کے رہائشی وسیم یاسین جوئیہ نے۔۔
ریحانہ بی بی سے 4سالہ بیٹاچھین کراسے گھرسے نکال دیاجس پرریحانہ والدہ رمضانہ بی بی کے گھرآگئی ۔گزشتہ روزریحانہ والدہ کے ہمراہ شاپنگ کے لئے بازارآئی ہوئی تھی جہاں وسیم نے اسے بہیمانہ تشددکانشانہ بنایااور گھسیٹتارہا۔ چک نمبر203۔ای بی کے رہائشی محمدقاسم نے بیوی اضحیٰ پروین کووحشیانہ تشددکانشانہ بناتے ہوئے زبانی طلاق دے کرگھرسے نکال دیا۔اس کے علاوہ نواحی گاؤں225۔ای بی کی رہائشی رفعیہ بی بی اوراس کے بیٹے احتشام منیر،فرحان،دانیال نے 4ساتھیوں سمیت کلہاڑیوں اورڈنڈوں کے وارکرکے لہولہان کردیا۔