گگومنڈی،بورے والا:فائرنگ واقعات میں 2 افراد زخمی

گگومنڈی،بورے والا (نامہ نگار،نمائندہ دنیا)معمولی تلخ کلامی پرچھوٹے نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کوزخمی کردیا۔۔
گزشتہ روزنواحی گائوں171۔ای بی کے رہائشی جاویداقبال کی اپنے چھوٹے بھائی سے معمولی تلخ کلامی ہوئی تو اس نے فائرنگ کرکے جاوید کوشدیدزخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر سول ہسپتال ساہیوال ریفرکردیاگیا۔ ادھر محمد آصف مقامی شہری کے ساتھ بطور سکیورٹی گارڈ مامور تھا کہ 435ای بی میں7افراد نے اس پر پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا ، ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔