ڈپٹی کمشنر کا نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ مستقل حل کرنے کا حکم

ڈپٹی کمشنر کا نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ مستقل حل کرنے کا حکم

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن عوامی مسائل کے حل کے لیے فیلڈ میں متحرک ہیں۔۔

ڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن گجہ بستی ملتان روڈ پر نکاسی آب کے مسئلے پر موقع پر پہنچ گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے نکاسی آب کے دیرینہ مسئلے کو مستقل حل کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں۔انھوں نے ایکسین ضلع کونسل اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ نکاسی آب کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر کی موقع پر آمد پر اظہار مسرت کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یوسف چھینہ، اے سی عرفان ہنجرا، ایکسین ضلع کونسل رانا محسن اور انچارج ستھرا پنجاب بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے شہر میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی شہر میں صفائی کو یقینی بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے ملتان روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں