اداروں کی نجکاری ، پنشن کٹوتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ و ریلی

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس( اگیگا ) مظفرگڑھ کے تحت سرکاری اداروں کی نجکاری اور ۔۔
سرکاری ملازمین کی پنشن میں کٹوتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس ( اگیگا ) مظفرگڑھ کے تحت ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ افس میں احتجاجی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، سرکاری ملازمین کے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے اگیگا قائدین وزیر احمد دستی فضل شاکر وگ ،ارسلان خالد گوندل ،عبدالغفار خان کاکڑ ، ملک یوسف کھاڑک ،شہزاد شیروانی ،،شاہد فیض،قاضی شہزاد و دیگر کا کہنا تھا کہ حکومت سرکاری ملازمین کی پینشن اور گریجویٹی پر کٹ لگائے جا رہی ہے ، دو دسمبر کے لیٹر کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین کی گریجویٹی نصف سے بھی کم مل رہی ہے اور ماہانہ پنشن آٹے میں نمک کے برابر ہو گئی ہے ۔ لیو انکیشمنٹ اور 17 اے کے قوانین میں پہلے تبدیلی کر کہ ملازمین کا استحقاق مجروح کیا گیا ، اب ائی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ملازمین کی پنشن اور گریجویٹی کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے جس کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، سرکاری اداروں کی نجکاری ہسپتالوں اور سکولوں کی اؤٹ سورسنگ کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے ، حکومت کو چاہیے تھا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرتی ، غریبوں کو سہولیات فراہم کرتی ، پنجاب حکومت عام ادمی پر مفت علاج اور مفت تعلیم کے دروازے بند کرتی جا رہی ہے ، سرکاری ملازمین ایک پیج پر اکٹھے ہیں ، مطالبات کے حصول تک اگیگا کے پلیٹ فارم سے تحریک جاری رہے گی ۔