ضلع میں ہیٹ و یو ریلیف کیمپس قائم کر دئیے :لبنیٰ نزیر

لودھراں (سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر کا ہیٹ ویو ریلیف کیمپس کا معائنہ ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہیٹ و یو ریلیف کیمپ غوثیہ چوک کا معائنہ کے دوران کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی۔۔
خصوصی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں ہیٹ و یو ریلیف کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیں جن میں پینے کا ٹھنڈا اور صاف پانی، ضروری طبی امداد ، ادویات ، پنکھے اور کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیورز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لودھراں کا طبی عملہ موجود ہے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لودھراں ارم شہزادی بھی انکے ہمراہ تھیں ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر نے کہا کہ لودھراں شہر میں غوثیہ چوک، جلال پور موڑ، اور ریسکیو آفس لودھراں میں ہیٹ ویو ریلیف کیمپ لگائے گئے ہیں، اسی طرح کہروڑ پکا شہر میں بخاری چوک، میلسی چوک اور ریسکیو افس کہروڑ پکا میں ہیٹ ویو ریلیف کیمپ لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیاپور میں کاظمی چوک، دوکوٹا چوک میں ہیٹ ویو ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں ، تحصیل لیول ہاسپٹل لودھراں، تحصیل ہسپتال کہروڑپکا اور دنیاپور میں ہیٹ ویو ریلیف کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے 48 بنیادی مراکز صحت اور چار دیہی مراکز صحت میں بھی ہیٹ وویو ریلیف کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں کا میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ضلع بھر کے سکولوں اور کالجوں میں ہیٹ ویو کے حوالے سے پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کیے جانے والے ہیٹ الرٹ بارے اگاہی فراہم کی جا رہی ہے ۔