فلسطینی مظلوموں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی

فلسطینی مظلوموں سے  اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ، نمائندہ دنیا ) مرکزی جمعیت اہلحدیث اور اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام فلسطینی مظلوموں سے ۔۔

اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ضلعی سرپرست اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث قاری عبداللہ طیب ، ناظم مالیات ضلع قاری یحیی کریم تحصیل امیر ڈاکٹر عامر رشید ، تحصیل ناظم قاری اسد اللہ اسلم نے کی جبکہ ریلی میں ننھے بچوں ، نوجوانوں اور بزرگوں نے فلسطینی پرچم اور پلے کارڈز لہرا کر اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

 اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں