تیز رفتار کیری ڈبہ ، ٹرک سے ٹکرا گیا، 5افراد زخمی

تیز رفتار کیری ڈبہ ، ٹرک  سے ٹکرا گیا، 5افراد زخمی

کوٹ ا دو(تحصیل رپورٹر)کوٹ ادوٹی پی لنک کینال ہیڈ ولو والا کے قریب کیری بولان اور ٹرک کے درمیان تصادم میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش أٓیا ۔ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی کیری بولان تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے ٹرک کے ساتھ ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں کیری بولان میں سوار پانچ افراد زخمی جن میں سے تین شدید زخمی ہیں،زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کوٹ ادو ہسپتال منتقل کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں