ڈی پی او نے تھانہ لڈن کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا

 ڈی پی او نے تھانہ لڈن کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا

وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) ڈی پی او وہاڑی منصور امان نے تھانہ لڈن کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا ۔۔

تفصیل کے مطابق۔ تھانہ لڈن 1876 میں تعمیر ہوا تھا جس کی نئی بلڈنگ کی تعمیر 2021 میں شروع کی گئی ۔تھانہ کی نئی بلڈنگ کی تعمیر پر تقریباً 132 ملین روپے کے اخراجات آئے ہیں افتتاح کے موقع پر ڈی پی او وہاڑی منصور امان نے کہا کہ ۔ شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری اولین ترجیح ہے ، جس کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جدید تقاضوں کے مطابق تعمیر کی گئی تھانہ کی عمارت سے شہریوں کو بہتر ماحول میسر ہو گا۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ تھانہ لڈن میں عوام کو ایک چھت تلے پولیس سے متعلقہ تمام سہولیات میسر ہوں گی۔ اورعوام دوست پولیسنگ کے تحت اس نوعیت کے منصوبے جاری رکھے جائیں گے ، تاکہ پولیس اور شہریوں کے درمیان مضبوط تعلق قائم ہو اور عوام کو فوری اور مؤثر انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں