حکومت اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے ،مقررین

حکومت اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے ،مقررین

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)امت مسلمہ غزہ کے مظلوموں کے ساتھ ہے ، یہود ونصاریٰ کے مٹھی بھر ایجنٹ کچھ حیثیت نہیں رکھتے۔۔

 ، اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ ہم سب پر فرض ہے ، مسلم ممالک اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان سرکاری سطح پر کریں، عالم اسلام کا وسیع تر اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ، عرب ممالک خواب خرگوش سے بیدار ہوکر عملی اقدامات کریں، ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع خانیوال کے امیر مولانا پیر خواجہ محمد عبد الماجد صدیقی، ڈاکٹر مفتی خالد محمود ازھر، مولانا عبدالستار گورمانی، مولانا شیخ ندیم اختر، مولانا افضل عباس نے جمعیت علماء اہلسنت والجماعت خانیوال کے زیر اہتمام چوک سنگلاں والا میں \" یک جہتی فلسطین \" ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فلسطین میں ڈیڑھ سال کے دوران پچپن ہزار مظلوم مسلمانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے جن میں تیس ہزار معصوم بچے اور دس ہزار خواتین شامل ہیں، اس قدر عظیم قربانیوں کے باوجود فلسطین کے مسلمان بے سرو سامانی کے عالم اسرائیلی وحشت وبربریت کے سامنے جرات و بہادری کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں، غزہ کے مظلوم بہادروں کی جرات و استقامت پر پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ وقت صرف مذمت کا نہیں بلکہ عملی اقدام کا ہے ، مسلم حکمران عملی اقدامات کریں، عرب ممالک راستے کھولیں تاکہ پوری دنیا کے مسلمان اپنی بھائیوں کی مدد کے لئے پہنچ سکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں