64لاکھ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے ،شہباز حسین
ملتان(لیڈی رپورٹر)سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین کی زیر صدارت جنوبی پنجاب کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کا ویڈیولنک اجلاس۔۔
،21اپریل 2025سے شروع ہونے والی انسداد پولیو قومی مہم کی تیاریوں بارے جائزہ لیا گیا۔آئندہ ہفتے شروع ہونیوالی انسدادِ پولیو قومی مہم میں جنوبی پنجاب کے 11اضلاع میں 64لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ ویکسین پلائی جائے گی جس میں 31ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی۔تفصیلات کے مطابق ویڈیولنک اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز جنوبی پنجاب ڈاکٹر سید علی مہدی اور جنوبی پنجاب کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں 21اپریل 2025سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو قومی مہم کی تیاریوں بارے جائزہ لینے کے علاوہ حفاظتی ٹیکہ جات اور دیگر ویکسی نیشن بارے ویکسی نیٹرز کی کارکردگی کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے ویکسی نیڑز کی موثر کارکردگی پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز ڈیرہ غازیخان و راجن پور کے افسروں کو شاباش دی جبکہ باقی اضلاع کے افسروں کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، ان کی ویکسی نیشن میں کوتاہی کسی صورت قبول نہیں۔ حفاظتی ٹیکہ جات اور دیگر ویکسی نیشن میں ویکسی نیٹرز کی کارکردگی کو مسلسل مانیٹرکیا جائے ۔