وومن پروٹیکشن کمیٹی کو مؤثر انداز میں فعال بنایا جائے :قراۃ العین

وومن پروٹیکشن کمیٹی کو مؤثر انداز میں فعال بنایا جائے :قراۃ العین

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن کمیٹی کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔۔

اجلاس میں خواتین کے تحفظ، ان کو درپیش مسائل کے حل اور حکومتی سطح پر فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر قرا ۃ العین میمن نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وومن پروٹیکشن کمیٹی کو مؤثر انداز میں فعال بنایا جائے تاکہ متاثرہ خواتین کو فوری انصاف اور معاونت فراہم کی جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کے لیے کمیونٹی کی سطح پر آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی تاکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکے ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فناس و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ انعم حفیظ سمیت مختلف محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں