متحد ہوکر ملک کو پولیو فری بنانا ہدف ہے ،سید منور بخاری

متحد ہوکر ملک کو پولیو فری بنانا ہدف ہے ،سید منور بخاری

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنرسیدمنور عباس بخاری نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو میں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔۔۔

ڈپٹی کمشنر نے بچے کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادورومان خلیل بھی ان کے ہمراہ تھے ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم 21اپریل سے شروع ہوکر24 اپریل تک جاری رہے گی،انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر پاکستان کو پولیو فری بنانا ہے اور اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم ہر مہم میں 5سال تک کے عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے 2قطرے ضرور پلائیں، انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سے بھی پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے ، ضلع بھر میں کوئی خاندان پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلانے سے انکار نہیں کرتا،سابقہ مہم کے طرح اس مہم کو بھی 100فیصد کامیاب بنائیں گے ،قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو رومان خلیل کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور مریضوں کی خیریت دریافت کی،اس موقع پرڈپٹی کمشنر سیدمنور عباس بخاری کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت میں اعلی معیار اور سہولیات فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا جس دن سے چارج سنبھالا ہے اس دن سے ضلع بھر کے ہسپتالوں کو فوکس کیا ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں