گگومنڈی ،بازاروں میں تجاوزات، پیدل گزرنامحال

گگومنڈی ،بازاروں میں تجاوزات، پیدل گزرنامحال

گگومنڈی (نامہ نگار)گگومنڈی میں تجاوزات کی بھرمار،بازاروں سے پیدل گزرنامحال ،مین بازارمیں ریڑھی ،ٹھیلے والوں کاقبضہ۔۔

،لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ۔تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے گگومنڈی شہرمیں تجاوزات مافیابے لگام ہوگیاہے ، لاری اڈا،مین بازار،سکول بازار،موبائل مارکیٹ ودیگربازاروں میں دکانداروں نے اپنی دکانوں کے آگے کئی کئی فٹ جگہ پرتھڑے بناکرقبضہ کیاہواہے جبکہ تھڑوں سے آگے والی جگہ ریڑھی اورٹھیلے والوں کوکرایہ پردی ہوئی ہے جس سے بازارسکڑگئے ہیں ، پیدل گزرنابھی دشوارہے ،مین بازارمیں قابض ریڑھی اورٹھیلے والوں نے شہریوں سے لڑائی جھگڑاکرنامعمول بنایاہواہے ،اس کے علاوہ لاری اڈاپردکانداروں نے سڑک تک قبضہ کیاہواہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثرہوتی ہے اورٹریفک جام کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی رہتی ہیں ،شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں