بجلی کی لٹکتی تاروں سے چھو کر بچہ جھلس گیا ،ہسپتال منتقل
بورے والا ( نمائندہ دنیا)سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی کی لٹکتی تاروں سے چھو کر 11سالہ بچہ جھلس گیا ۔۔
،بچہ کھیل رہا تھا کہ ہائی وولٹیج تاروں کی ز دمیں ا ٓ گیا، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ شہر میں غیر رجسٹرڈ ٹاؤنز اور مقامات پر بجلی کی فراہمی کے لیے میپکو عملہ کی جانب سے تاروں کے بے ہنگم جال بچھائے گئے ہیں جس سے شہریوں کو شدید جانی نقصان کے خطرات لاحق ہیں ۔