کار سوار وں سے ناجائز اسلحہ برآمد

کار سوار وں سے ناجائز اسلحہ برآمد

بورے والا ( نمائندہ دنیا)پٹرولنگ پولیس نے دوران چیکنگ دو کار سوار وں سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔۔

تفصیل کیمطابق کچی پکی پٹرولنگ پولیس نے دوران گشت چھٹا میل کے قریب مشکوک کار کو چیکنگ کے لیے رکنے کا اشارہ کیا تو کار سواروں نے فرا رہو نے کی کوشش کی جس پر پٹرولنگ پولیس نے کار سواروں کو قابو کر کے تلاشی لی تو صدام ڈوگر سکنہ 445ای بی اور اس کے ساتھی عزیر منور بھٹی سکنہ شاہ فیض پارک کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برا ٓمد ہو ا۔۔ جس پر پٹرولنگ پولیس نے دونوں ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کروا کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں