کارسواروں نے لاکھوں روپے کے بکرے چوری کرلئے
گگومنڈی(نامہ نگار)خاتون سمیت کارسوارتین ملزموں نے لاکھوں روپے کے بکرے چوری کرلئے ۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں197ای بی کے۔۔
رہائشی شبیراحمدکے چاربکرے مالیتی3لاکھ41ہزارروپے گھرکے باہرگلی میں موجودتھے کہ دن12بجے کارمیں سوارخاتون سمیت تین ملزم بکرے کارمیں ڈال کر فرارہوگئے ۔ادھر بستی محمدپورہ کے منشاء علی کے گھرسے چور رات کے وقت سولرپلیٹ اورایل ای ڈی چوری کرکے لے گیا۔