لاکھوں کی وارداتیں ،شہری زیورات اور سامان سے محروم
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کے سامان اورطلائی زیورات سے محروم ہوگئے ۔۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ چک نمبر 526 ٹی ڈی اے میں حسنین عباس لوہار کی دکان کے چور تالے توڑ کراوزاروں سے بھری صندوق مالیتی ڈیڑھ لاکھ چوری اٹھا کر لے گئے جبکہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ ٹبی والا میں حنیف کمہار کے گھر سے ایک تولہ طلائی زیورات اور موبائل فون اٹھا کر لے گئے ۔تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ پتل غیر مستقل میں عظمت اقبال ویرڑ کے بھانہ مویشی سے چور بھینس اورکٹالیتی 3 لاکھ 80ہزارچوری کر کے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں۔