کوٹ ادو میں گندم کی فصل کی باضابطہ کٹائی کا آغاز

کوٹ ادو میں گندم کی فصل کی باضابطہ کٹائی کا آغاز

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)کوٹ ادو میں گندم کی فصل کی باضابطہ کٹائی کا آغاز ہو گیا،ڈپٹی کمشنر سید عباس بخاری نے کٹائی کا افتتاح کیا۔۔

، تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر کوٹ ادوسید عباس بخاری تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کھیت میں جا کر اپنے ہاتھوں سے گندم کاٹ کر کٹائی کا افتتاح کیا،اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کوٹ ادومحمد افضل قریشی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر شماریات ذیشان قادرسمیت محکمہ زراعت کے دیگر افسر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر سید عباس بخاری نے کسانوں کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی بہبود کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ امسال گندم کی پیداوار ماضی سے بہتر ہوگی،بعدازاں تمام زراعت کے افسروں نے گندم کی موجودہ پیداوار اور کاشتکاروں کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں