مظفر گڑھ، 8لاکھ 55ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف

مظفر گڑھ، 8لاکھ 55ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں پولیو مہم کے دوران 8 لاکھ 55 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔۔

21اپریل کو شروع ہونیوالی مہم کے دوران تمام افسر اور عملہ ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائر ایجوکیشن اجمل خان چانڈیہ کے ہمراہ بچے کو پولیو سے بچاؤ کے ویکسین کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران کل 3693 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائیں گے ۔انسداد پولیو مہم کے دوران افسران و سپروائزر انسداد پولیو ٹیموں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں گے ۔پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائر ایجوکیشن اجمل خان چانڈیہ نے کہا والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے لازمی پلوائیں۔ پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہیے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن کی زیر صدارت ستھرا پنجاب مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل وائز تمام یونین کونسلز میں ستھرا پنجاب مہم کی کارگردگی کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں