بار کونسل :مریم عاشق ہیومن رائٹس کمیٹی کی چیئرپرسن نامزد
وہاڑی (خبرنگار ) پنجاب بار کونسل نے مس مریم عاشق چوہدری ایڈووکیٹ کو ہیومن رائٹس کمیٹی ضلع وہاڑی کی۔۔
چیئرپرسن نامزد کردیا۔ سیکرٹری پنجاب بار کونسل کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بار کونسل کی ہیومنرائٹس کمیٹی کے چیئرمین غلام مصطفی جانی ایڈووکیٹ نے مس مریم عاشق چوہان ایڈووکیٹ کو ضلعی چیئرپرسن اور ملک مدثر آمین نوناری کو وائس چیئرمین مقرر کردیا ۔ محسن ممتاز ایڈووکیٹ کو سیکرٹری جبکہ اجد علی بٹ، سید اویس شاہ، حسن نذیر ، عاطف ریاض، راجہ سرمد عمران ، شاہد حسین پہوڑ ، رائے وقاص کھرل اور رائے باسط کھرل ایڈووکیٹس کو ممبران کمیٹی نامزد کردیاہے ۔