دکانوں پر پانی ملا گوشت کھلے عام فروخت ،انتظامیہ بے بس

دکانوں پر پانی ملا گوشت کھلے  عام فروخت ،انتظامیہ بے بس

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ‘نامہ نگار)ضلعی انتظا میہ بے بس ،شہر کے اندرونی حدود پرانی سبزی منڈی میں دکانوں پر پانی ملا جانوروں کا گوشت کھلے عام فروخت کیا جانے لگا۔۔

، شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے‘ڈپٹی کمشنر خانیوال سے بیماریاں بانٹنے والے قصابوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ‘ خانیوال کی پرانی سبزی منڈی میں دکانوں پر مہنگا اور پانی ملے گوشت کی فروخت کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جبکہ بعض بااثر قصابوں نے نیم مردہ، لاغر، بیمار جانوروں کاگوشت مقررہ نرخوں سے کئی گنا زائد نرخوں پر فروخت کرنا بھی شروع کر رکھا ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں