کوٹ ادوکے گنجان آباد علاقہ میں غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ

کوٹ ادوکے گنجان آباد علاقہ میں غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ضلعی مرکز کے گنجان آباد علاقہ میں غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ اور علاقہ کو سٹی فیڈر سے۔۔

 کاٹ کر دیہی علاقہ ساتھ منسلک کرنے پرمختلف تنظیموں علاقہ مکینوں کا شدیدگرمی میں نورشا ہ روڈ پر واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،3گھنٹے علامتی دھرنا،لوڈ شیڈنگ ختم نہ کرنے پرواپڈا آفس کے گھیراؤ کا اعلان ،احتجاج سے نورشاہ روڈ بلاک ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابقکوٹ ادووگردونواح میں غیراعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے اور مرمت کے نام پر کئی کئی گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ شہری علاقوں سمیت دیہاتی علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی بندرہتی ہے جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثرہورہے ہیں،بجلی کی بندش سے گھروں میں پانی ختم ہونے سمیت مساجد میں وضو کیلئے نمازی بھی پریشان ہوتے ہیں،غیر اعلانیہ فورس لوڈشیڈنگ کے خلاف گزشتہ روز سماجی تنظیموں اصلاحی اتحاد سمیت دیگرتنظیموں کے رہنماؤں نے نور شاہ روڈ بالمقابل پرانی سبزی منڈی کے سامنے شدید گرمی میں واپڈاکیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے کا فیڈر سٹی سے ہٹا کر دیہی فیڈر کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے ،دن کے وقت 8سے 9گھنٹے اورساری ساری رات بجلی بندرکھی جاتی ہے جسکی وجہ سے اہل علاقہ کوشدید پریشانی کاسامناہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں