ڈی پی او کی پولیو ٹیم کی سکیورٹی مضبوط تر بنانے کی ہدایت
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ڈی پی او فاروق احمد کمیانہ کی محکمہ صحت کی تشکیل کردہ پولیو ٹیم کی سیکورٹی کو۔۔
مضبوط تر بنانے کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق ضلع وہاڑی میں پولیو مہم 21 اپریل تا 25 اپریل تک جاری رہے گی۔جس کیلئے 91ٹرانزٹ پوائنٹس اور 92پولیو ٹیموں کیساتھ 231پولیس افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں. ڈی پی او فاروق احمد کمیانہ نے کہا ہے کہ پولیو ٹیمز کی سکیورٹی اور تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔