ممکنہ سیلاب سے بچائو کیلئے ریسکیو 1122کی فرضی مشق
لودھراں (سٹی رپورٹر ) ریسکیو 1122 لودھرا ں اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے ۔۔
فرضی مشق کا انعقاد ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر مہمان خصوصی تھیں ۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کے ہنگامی انخلا کا عملی مظاہرہ کیا گیا ڈوبتے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے ، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور بروقت ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے اپنے خطاب میں ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہا اور اعتماد کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری ادارے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ھیں جو ہر ایمرجنسی میں اور قدرتی آفات وغیرہ میں دن رات ایک کر کے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ھیں ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنیئر شکیل احمد کی جانب سے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر مکمل بریفنگ دی گئی۔