زکریا یونیورسٹی میں گولڈن جوبلی تقریبات جاری،ورکشاپ کا انعقاد

زکریا یونیورسٹی میں گولڈن جوبلی  تقریبات جاری،ورکشاپ کا انعقاد

ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی ملتان میں گولڈن جوبلی تقریبات کا سلسلہ زور و شور سے جاری۔۔

 ، شعبہ ایجوکیشن میں ایک روزہ ویمن لائف کوچنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف لائف کوچ اور ٹرینر شاکرہ بنت شاکر ریسورس پرسن تھیں، طالبات کے علاوہ خواتین اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین شعبہ ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر رانا محمد دلشاد نے استقبالیہ خطاب میں مہمان ٹرینر کا وقت دینے پر شکریہ ادا کیااور اس بات پر زور دیا کہ معیاری تعلیم و تربیت کے ذریعے خواتین کو فعال بنانا عصر حاضر کا اہم تقاضا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں