پی پی رہنماؤں کاذوالفقار علی صابری کی وفات پر اظہار تعزیت،فاتحہ خوانی

پی پی رہنماؤں کاذوالفقار علی صابری  کی وفات پر اظہار تعزیت،فاتحہ خوانی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)پیپلز پارٹی ضلع خانیوال کے جنرل سیکرٹری پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ نے میاں چنوں میں پیپلز پارٹی کے۔۔۔

 سنیئر ترین کارکن ذوالفقار علی صابری کی ناگہانی وفات پر رانا انصر علیٰ ایڈووکیٹ کے ہمراہ ان کے گھر جا کر انکے بھائیوں اور بیٹوں کیساتھ ملاقات کی اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ، قیادت کی طرف سے تعزیتی پیغام پہنچایا اور کہا کہ ذوالفقار علی صابری کی پیپلز پارٹی کیلئے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کے ورثاء کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ذوالفقار صابری کے بیٹوں اور بھائیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ذوالفقار علی صابری کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ساتھ مخلص رہیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں