فلسطین سے یکجہتی‘وہاڑی میں بھی 26اپریل کو شٹر ڈاؤن ہوگا
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)مرکزی تنظیم تاجران کے صدر چوہدری کاشف کی کال پر صدر انجمن تاجران وہاڑی چوہدری طاہر شریف گجر کی ہنگامی پریس کانفرنس فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف 26 اپریل کو وہاڑی میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان۔۔۔
رکشا یونین ، مزدا یونین کا بھی مکمل ہڑتال کا اعلان ۔تفصیل کے مطابق مرکزی انجمن تاجران وہاڑی کی جانب سے فلسطینوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی ظلم و ستم بربریت کے خلاف وہاڑی کے تمام کاروبار مراکز بند رہیں گے ۔ مرکزی رہنما و صدر انجمن تاجران طاہر شریف گجر کی ہنگامی پریس کانفرنس ۔طاہر شریف گجر نے کہا کہ ہم نے مرکزی قیادت کی کال پر وہاڑی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کررہے ہیں۔ مرکزی انجمن تاجران کے اعلامیہ کے مطابق کوئی بھی کاروباری مراکز چاہیے وہ چھوٹے ہوں یا بڑے نہیں کھلیں گے ،اس ہڑتال کا مقصد اقوام عالم خصوصا اقوام متحدہ کو یہ پیغام دینا ہے ہم پاکستانیوں کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،اب صرف مزاحمت کا نہیں بلکہ مرمت کا وقت آگیا ہے ،عالمی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،مکمل ہڑتال کرکے یہ پیغام دینا ہے کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری مزدا یونین مدثر گجر ، صدر رکشا یونین چودھری شبیر کی جانب سے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہوئے تاجران کے ساتھ مکمل ہڑتال کا اعلان کیا۔