نشہ آور مشروب پلا کر تین افراد کی لڑکے سے زیادتی
سکندرآباد(نامہ نگار)موضع وینس میں نشہ آور مشروب پلا کرتین افراد کی لڑکے سے زیادتی۔ موضع وینس کی رہائشی گلزار بی بی نے تھانہ سٹی پولیس کو بتایاکہ۔۔۔
محمدعبیداﷲ شام کو میرے گھر آیا اورکہا کہ اپنے بیٹے کو میرے ساتھ گھر پر بھیج دو کچھ کام ہے ،میں اپنے بیٹے کو اس کیساتھ بھیج دیا۔رات گئے وہ میرے بیٹے کو گھر چھوڑ گیا۔میرے بیٹے نے مجھے بتایا کہ اﷲ ڈتہ نے مجھے کولڈ ڈرنک میں نشہ آور چیز پلائی اور اﷲ ڈتہ،عبیدا ﷲ سمیت تین افراد نے مجھ سے زیادتی کی۔تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔