مطلقہ خاتون4سالہ بیٹے سمیت اور پندرہ سالہ لڑکا اغوا
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)مختلف واقعات میں مطلقہ خاتون4سالہ بیٹے سمیت اور پندرہ سالہ لڑکا اغوا ہوگیا۔
تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ وارڈ نمبر14سی کے رہائشی عبدالخالق پنوارکی بیٹی 21 سالہ (ع) جو مطلقہ تھی اور اپنے والدین کے گھررہ رہی تھی کہ بیس اپریل کواپنے بیٹے 4 سالہ محمد عبیر کے ہمراہ بازارسوداسلف لینے گئی کہ اسے نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے۔وارڈ نمبر14ای کے رہائشی راشد منہاس مغل کا 15سالہ بیٹامحمد ریحان جو باروی الیکٹریشن کے پاس کام سیکھتا تھا کہ19اپریل کو ساڑھے 8بجے کام پرگیا اور واپس نہ آیاجسے نامعلوم اغواء کرکے لے گئے۔