وارداتیں، شہری نقدی ‘موٹرسائیکلوں اورسامان سے محروم
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ڈکیتی چوری کی مختلف وارتوں میں شہری نقدی اور سامان سے محروم۔ تھانہ ساہوکا کی حدود میں نسرین اختر کے گھر سے ایک لاکھ نقدی۔۔۔
ممتازحسین کی بکری ، تھانہ سٹی کی حدود میں بلال کا موبائل فون اور نقدی ،غلام مصطفی کی پی بلاک ،محمد ندیم کی آئی بلاک ،نعمان مسیح کی لاری اڈا کے علاہ محمد ثقلین ،محمد شعیب،شاکر علی اور عدنان کی موٹر سائیکلیں،طاہر مجید کے گھر سے طلائی زیورات ،موبائل اور نقدی 261000،جاوید کی بکری ، اعجاز حسین کی 12 لاکھ کی دو گائے ، تھانہ گگو کی حدود میں محمد اقبال کی بکری اور ٹوکہ مشین،آصف ندیم کی چار بکریاں، تھانہ فتح شاہ کی حدود میں قاسم علی کے گھر سے 30ہزار نقدی ،سونا ایک تولہ ،چاندی 12تولے و دیگر سامان چوری ہوگیا۔ادھر تھانہ صدر کی حدود میں ڈاکو سید واجد علی سے نقدی 70ہزار،محمد ارشاد سے موٹر سائیکل ، نعیم سے موبائل اور 15ہزار روپے نقدی ،راحیل غیاث سے نقدی 14ہزار اور موبائل ،عبد الرزاق سے نقدی 20ہزار اور فون لوٹ کرفرار ہوگئے۔